اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ضمنی انتخابات، مسلم لیگ (ن) نے 2 نشستیں جیت لیں‎

datetime 20  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 75 میں کانٹے دار مقابلہ، ن لیگ کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے کامیابی حاصل کر لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا

جس میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اب تک 225 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کی نوشین افتخار 1 لاکھ 58 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 1 لاکھ 42 ہزار 311 ووٹ حاصل کر سکے ۔این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار نے علی اسجد ملہی کو 16 ہزار 480 ووٹوں سے شکست دے دی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف ن لیگ کے ہاتھوں 2 نشستوں پر شکست کھانے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے این اے 45 کرم پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق حلقہ این اے 45 کرم کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے، جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 15 ہزار 245800 ووٹ حاصل کامیاب قرار پائے۔جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 12648 زائد ووٹ حاصل کر سکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…