اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بروز جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود /ابر آلود رہے گا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ اتوار کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود /ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز سوموار ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر ٓلود رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوار، خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گاجبکہ بروز منگل ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر ٓلود رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوار، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوںمیں موسم خشک رہے گا۔