جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن۔۔۔خاتون اول کی قریبی ساتھی فرحت شہزادی کی بھی چھٹی ہوگئی

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مبینہ طور پر خاتون اول کی دوست ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والی پی ٹی آئی کی فرحت شہزادی نے سینیٹ انتخاب کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔فرحت شہزادی نے خواتین کی

نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر فرحت شہزادی کے خاتون اول کی دوست کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کارکنان نے تحفظات کا اظہارکیا تھا جس پر فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔علاوہ ازیں کاغذات نامزدگی کی دستاویزات کے مطابق فرحت شہزادی کروڑوں کے اثاثوں کی مالک نکلیں،فرحت شہزادی کے اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔ دستاویزات کے مطابق اثاثوں میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ 99 ہزار کا اضافہ ہوا، فرحت شہزادی نے واجبات کی صورت میں 22 کروڑ سے زائد کی رقم بھی ظاہر کی ،فرحت شہزادی کے نام پر دوبئی، ڈی ایچ اے، بحریہ ٹائون، چکری راولپنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ہیں ،فرحت شہزادی نے 12 مختلف پرائیویٹ اداروں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ،فرحت شہزادی کے 8 بینک اکاونٹس ہیں ،فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…