اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری کی وجہ سے مجھے سینٹ کا ٹکٹ نہیں ملا محمد زبیر نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی وجہ بتا دی

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ فواد چوہدری ہیں ، میں نے ان کو فون کر کے بتا بھی دیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ یہ اخلاقیات کے خلاف ہے ، ان کی بات سر آنکھوں پر لیکن

جب ہم ان کو اخلاقیات کا لیکچر دیتے ہیں تو یہ ہماری بھی بات سنا کریں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مشاہد اللہ کے نام پر اعتراض کیا تھا لیکن مشاہد اللہ کراچی یا سندھ میں نہیں رہتے ، ان کا کیس مختلف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ اسلام آباد میں رہتے ہیں ، اسلام آباد میں بھی پنجابی ہی بولی جاتی ہے ،مجھے اس بات سے کوئی اعتراض نہیں ہے کہ مشاہد اللہ صاحب کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا اور مجھے نہیں دیا گیا ۔میں سندھ میں رہتا ہوں، سندھ کا گورنر رہ چکا ہوں ، میں سندھ کی نمائندگی کرتا ہوں، میں نے سوچا تھا کہ مجھے سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ ملنا چاہئے لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ہمیں کچھ اسٹینڈرز سیٹ کرنا چاہئیں اور فواد چوہدری نے بھی میرے کیس میں ہی کہا تھا کہ اسٹینڈرز سیٹ ہونا چاہئے۔فواد چوہدری نے میرے لیے آواز اٹھائی تھی کہ میرے جیسا شخص سینیٹ میں نہیں آنا چاہئے کیونکہ میرے جیسا شخص سینیٹ کی کوالٹی کو خراب کرے گا ، فواد چوہدری پاکستان کی سیاست

میں ایک مضبوط کردار رکھتے ہیں اور ان کی آواز کو سنا بھی جاتا ہے۔ انہوں نے میرے علاوہ کسی کے نام پر اعتراض نہیں کیا۔یا درہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کا انتقال ہو گیا ہے ، وہ پارٹی کی جانب سے سینٹ کے امیدوار بھی تھے ، اب ان کی جگہ سینٹ کا ٹکٹ کسے ملے گا؟پارٹی میں مشاورت شروع کردی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…