مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں جنرل سیکورٹی کی انتظامیہ نے اعتمرناایپلی کیشن کے ذریعے عمرہ اور مسجد حرام میں نماز کی اجازت حاصل کرنے والے تمام شہریوں اور مقیمین پر زور دیا ہے کہ وہ متعین کردہ وقت تک محدود رہیں۔اسی طرح احتیاطی اقدامات اور
حفاظتی تدابیر کی پوری پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل سڑکوں کی سیکورٹی پر مامور خصوصی فورسز متنبہ کر چکی ہیں کہ عمرے کے مقصد سے آنے والے کسی بھی فرد کو اجازت نامے کے بغیر گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجازت نامے اور اس کے حامل کی شناخت کی تصدیق اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ اسی طرح کسی بھی معتمر کو اس کے لیے متعین وقت کے علاوہ داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی خواہ وہ اجازت نامہ بھی رکھتا ہو۔