اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا اپنی ہی پارٹی قیادت کو بڑا سرپرائز خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست سینیٹ کے میدان میں آگئیں

datetime 16  فروری‬‮  2021 |

لاہور، اسلام آباد(این این آئی)خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان سینیٹ کے میدان میں آگئیں، الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم نے سرپرائز دے دیا۔ اہلیہ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست

فرحت شہزادی عرف فرح خان نے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ فرحت شہزادی نے الیکشن کمیشن میں کاغذات آخری وقت میں جمع کروائے۔واضح رہے کہ کاغذات انہوں نے ذاتی حیثیت میں جمع کروانے کی بجائے اپنے وکیل کے ذریعے جمع کروائے ۔ فرحت شہزادی کے سینیٹ میں کاغذات جمع کروانے سے پی ٹی آئی قیادت بھی بے خبر رہی۔الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات میں امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی۔ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کا نام لسٹ میں شامل، پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر 21 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے، خواتین کی دو نشستوں پر 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔دوسری جانب سینیٹ انتخابات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ

ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کئے تھے، دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب ”غیرتمند مسلمان” لکھنے میں مدد کی تھی۔

2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…