جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کو عدالتوں کا بائیکاٹ مہنگا پڑنے لگا

datetime 16  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کو عدالتوں کا بائیکاٹ مہنگا پڑنے لگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کی ہڑتال کا معاملے میں وکلا پریشان دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ کیسوں میں وکیلوں کی عدم پیشی پر

عدالتیں درخواستیں خارج کرنے لگی گئیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے منگل کو تین مقدمات وکلاء کی عدم پیروی پر خارج کر دیے۔ خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی، درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی۔پراپرٹی سے متعلقہ کیس میں پٹشنر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث خود عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا پٹشنر سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں۔ پٹشنر نے جواب دیا کہ وکیل ہڑتال پر ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پٹشنر کے جواب کے بعد درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔دوسری جانب آئی بی سوسائٹی کے انتخابات چیلنج کرنے کا کیس بھی خارج کردیا گیا، وکیل کی عدم پیروی کے باعث عدالت نے درخواست خارج کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…