جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر سبکی کا سامنا پاکستان نے اہم ترین عالمی تنظیم کی صدارت حاصل کرلی

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق جی 20 WBAFـ کی ٹیکنالوجی و انوویشن کمیٹی کے صدر منتخب ہوگئے۔ ورلڈ بزنس اینجل انویسٹمنٹ فورم نے 127 ممالک سے کمیٹی صدر کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا۔کمیٹی کے صدر کے عہدے کیلئے بھارت بھی امیدوار تھا تاہم یہ اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا،سید امین الحق کا انتخاب پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں

نمایاں کردارکی بنیاد پر کیا گیا ،تنظیم دنیا بھر میں اسٹارٹ اپس،SMEs، کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری میں معاونت فراہم کرتی ہے ،تنظیم سائنس ٹیکنالوجی و انوویشن کے فروغ کیلئے عملی اقدامات بھی یقینی بناتی ہے ،تنظیم میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما، ترکی کے نائب وزیر اعظم سمیت متعدد عالمی رہنما رکن ہیں ۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ عالمی تنظیم کی جانب سے کمیٹی صدر کا انتخاب ایک اعزاز ہے، جنوبی ایشیاء میں پاکستان کیلئے ٹیکنالوجی حب بننے کیلئے راہ ہموار ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کے عزم کے تحت بین االقوامی سطح پر پاکستانی ہنرمندوں کی رسائی ہوسکے گی،اسٹارٹ اپس، چھوٹے کاروباری افراد اورکمپنیوں کوعالمی سرمایہ کاروں تک رسائی ہوگی ،پاکستان کے آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے کیلئے دنیا بھر کے دروازے کھلیں گے، کاروبار کے فروغ، بیرونی سرمایہ کاری اور روزگارکے مواقع میسر ہوں گے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…