ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

وہ ملک جہاں برفباری نے 50سالہ ریکارڈ توڑ دیا ‎‎

datetime 14  فروری‬‮  2021 |

ماسکو (آن لائن)روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ تین روز سے جاری برفباری نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ماسکو میں تین روز سے جاری برف باری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں اور جگہ جگہ برف کے پہاڑ بن گئے جبکہ گھروں کی چھتیں برف کے

بوجھ سیگرپڑیں۔ گاڑیاں کئی فٹ برف میں پھنس گئیں جبکہ سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ لگنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافرگاڑیوں سے اترکر پیدل ہی منزل کی جانب چل پڑے۔برفباری کے باعث 45 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 5 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔روسی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز تک ماسکو میں 22 انچ (56 سینٹی میٹر) برف پڑچکی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 15سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حکام کے مطابق گزشتہ تین روز سے جاری برفباری نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا جبکہ اس سے قبل 1973 میں اس قدر برف باری ہوئی تھی۔اْدھر شہری انتظامیہ سڑکوں پر پڑی برف ہٹانے کیلئے امدادی کاموں میں مصروف ہے۔دوسری جانب امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برفباری سے درخت اور گھر برف سے ڈھک گئے۔شدید سردی سے بہتا پانی جم گیا اور کئی علاقوں نے ونڈر لینڈ کا روپ دھار لیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…