لندن(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں تیزی سے موسمیاتی تبدیلیاں ہورہی ہیں جو ہر آنے والے دن کرہ ارض پر تباہی اور تبدیلی کا باعث بن رہی ہیں اور اب سائنس دانوں نے خبردار کردیا ہے کہ 15 سال بعد یعنی 2030 اور 2040 کے درمیان برطانیہ مکمل طور پربرف میں ڈھل جائے گا یعنی دوسرے الفاظ میں منی آئیس ایج کا شکار ہوجائے گا۔برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 15 سال بعد سورج اپنی سرگرمی میں کمی لانا شروع کردے گا جو 60 فیصد تک کم ہوجائے گی جس سے اس کی تپش تیزی سے کم ہوجائے گی اور یہ عمل ”ماونڈر مینیمم“ کا باعث بن جائے گا جس سے ہرطرف برف جم جائے گی اور دریاے تھیم برف بن جائے گا۔ سائنس دانوں کے مطابق گزشتہ ”ماونڈر مینیمم“ 1645 میں پیش آیا تھا جو 1715 تک رہا جسے آئس ایج کہا جاتا ہے یہ منی آئیس ایج برطانیہ میں روزانہ شدید ٹریفک جام کا باعث بنے گا۔اس پیش گوئی کو پیش کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سورج کا نیا ماڈل جسے سن سولر سائیکل کہا جاتا ہے اس میں تیزی سے غیر معمولی تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں جو 11 سال بعد اپنے عروج پر پہنچ جائیں گی۔ ان کاکہنا تھا کہ سیکنڈ ڈائمو اور فرسٹ ڈائمو ایسی ویوز ہیں
مزیدپڑھیے :ایک ایساگاﺅں جہاں لومڑیوں کاراج ہے
جو آپس میں مل کر موجودہ سولر سائیکل کو تشکیل دیتی ہےاور اس سے حاصل ہونے والی معلومات سے کہا جا سکتا ہے کہ ان کی پیش گوئی 97 فیصد تک درست ثابت ہوگی۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ مقناطیسی موجیں جوڑے کی شکل میں سامنے آتی ہیں اور ہر کسی کی فریکونسی 11 سال کی ہوتی ہے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ 20 سال بعد برطانیہ آئیس ایج کا شکار ہو جائے گا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس وقت برطانیہ گرمی کی لپیٹ میں ہے لیکن جولائی کو سرد ترین دن پیر کو ہوگا جو کہ گزشتہ 20 سال کا ریکارد توڑ دے گا۔
برطانیہ آئندہ 15 سال میں برف کی چادراوڑھ لے گا، سائنسدان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
-
دنیا کا سب سے بڑا غار



















































