کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے کراچی کیلئے بڑا منصوبہ منصوبہ بنالیا، جس کے تحت کراچی کا کچرا اب بجلی بن کر دوڑے گا اور شہر کی صفائی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے کچرے سے بجلی بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کچرے کو جلا کر اس سے بجلی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ کچرے سے بجلی بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ اگلے دو ہفتے کے اندر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں روزانہ8 سے10ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے200 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔امتیاز شیخ نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے سے کراچی کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکتا ہے اور بعد ازاں اس کا دائرہ سندھ کے دوسرے شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا۔