اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخ رشید، مولانافضل الرحمن کوحلوہ کھلانے کی بات سے مکرگئے

datetime 14  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن کریں یا خفیہ بکنے والا بک جاتا ہے،مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی بات کی تھی ، اب موسم بدل گیاہے اس لئے بات واپس لیتا ہوں، پی ڈی ایم بھی اپنے معاملات پر سوچے، دھرنا بہت مشکل کام ہے، ہمیں 126 دن کے دھرنے کا تجربہ ہے، قانون کے دائرے میں لانگ مارچ آئے تو کوئی مسئلہ نہیں،

آصف زرداری اوربلاول میری بات سمجھتے ہیں، اپوزیشن کو بالآخر پیپلز پارٹی کی بات ہی ماننی ہے، کسی کا ایک ووٹ کم ہوگیا تو قیامت نہیں آجائے گی،پاکستانی سفارتخانوں میں 3 سال سے زائد ملازمت کرنے والوں کو واپس بلا رہے ہیں، جنہوں نے غیر ملکی شہریت لی انہیں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑیگا، اسلام آباد بدمعاشوں کا شہر نہیں ،33 میں 30 ناکے ختم کردیئے ، باقی 3 بھی جلد ختم کردیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسلام آباد بدمعاشوں کا شہر نہیں اس لئے 33 میں 30 ناکے ختم کردیئے ، باقی 3 بھی جلد ختم کردیں گے، چوہدری نثار اپنے ساتھ جیمر والی گاڑی رکھتے تھے تاہم آج وزیر داخلہ بغیر جیمر کی گاڑی گھومتا ہے، اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں جدید پولیس نظر آئے گی، پاکستانی سفارتخانوں میں 3 سال سے زائد ملازمت کرنے والوں کو واپس بلا رہے ہیں، جنہوں نے غیر ملکی شہریت لی انہیں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی بات کی تھی لیکن اب موسم بدل گیاہے اس لئے وہ بات واپس لیتا ہوں، پی ڈی ایم بھی اپنے معاملات پر سوچے، دھرنا بہت مشکل کام ہے، ہمیں 126 دن کے دھرنے کا تجربہ ہے، قانون کے دائرے میں لانگ مارچ آئے تو کوئی مسئلہ نہیں، آصف زرداری اوربلاول میری بات سمجھتے ہیں، اپوزیشن کو بالآخر پیپلز پارٹی کی بات ہی ماننی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج ملک کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں، جو لوگ فوج کو گالیاں دیتے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، 4 جماعتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، وہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں جو پاکستان بنانے کے بھی خلاف تھے، دْکھ مسلم لیگ (ن) کا ہے جو فوج کے خلاف بات کرے وہ مسلم لیگی نہیں۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن ہورہے ہیں، سینیٹ کے انتخابات کو میڈیا نے اہمیت دی ہے، سینیٹ الیکشن اوپن کریں یا خفیہ کریں بکنے والا بک جاتا ہے، بکنے والوں کی لالچ انہیں برباد کردیتی ہے، کسی کا ایک ووٹ کم ہوگیا تو قیامت نہیں آجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…