اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق آج اتوار اور کل سوموار کو اسلام آباد کا
موسم سرد اور خشک رہے گا۔اسی طرح بلوچستان میں اتوار اور سوموار کو موسم صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ صوبہ پنجاب میں اتوار کےروز سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،سرگودھا ، بھکر، فیصل آباد،اوکاڑہ ،ساہیوال اور بہاولپورمیں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گااور بروز سوموار سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا ، بھکر،فیصل آباد،اوکاڑہ ،ساہیوال اور بہاولپورمیں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر کےبیشتر علاقوں میں موسم آج اور کل خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، گوپس ،اسکردو منفی05،استور، پاراچنار، کالام، اننت ناگ منفی 03،راولاکوٹ، پلوامہ اوربگروٹ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔