پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

ہر آدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ضرورت بیٹی کی ہوتی ہے،بیٹیوں سے محبت کرنے والے ڈوین جانسن کی خوبصورت بات

datetime 14  فروری‬‮  2021 |

نیو یارک (این این آئی)مشہور امریکی اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں جس کا اظہار وہ کئی بار کر چکے ہیں۔ڈوین جانسن نے اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کا بہت ہی محبت کے ساتھ ہاتھ پکڑ کر کہیں جا رہے ہیں اور اس سے باتیں کر رہے ہیں۔ڈوین

جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ہر آدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ہر آدمی کو بیٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری بیٹی کبھی بھی میرے بڑے ڈائناسور جیسے ہاتھوں کو تھامتے ہوئے نہیں تھکتی۔ڈوین جانسن کی پوسٹ اور پیغام کو ان کے اکائونٹ پر 5 ملین سے زائد بار لائک کیا گیا جبکہ ہزاروں لوگوں نے کمنٹس بھی کئے۔ دوسری جانب گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ گلوکاری کا شوق پورا کرلوں پھر اداکاری بھی کروں گی،دلچسپی نہیں کون کیا کہہ رہا ہے کس کے ساتھ سکینڈل بنا رہا ہے۔ایک انٹرویو میں گلوکارآئمہ بیگ نے کہا کہ اپنے مداحوں کی بے حد شکرگزارہوں، وہ جوکچھ بھی ہیں ان ہی کی وجہ سے ہیں۔ اداکاری سے متعلق گلوکارہ نے کہا کہ بڑی فلموں میں کام نہ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ اداکاری نہیں کروں گی، پہلے توجہ گلوکاری پرہے اس سے بالکل مطمئن ہوجاؤں پھراداکاری کے میدان میں بھی انٹری دوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ گانا بچپن سے شوق ہے، ان کیلئے گانا جاب نہیں بلکہ ان کا شوق اورجنون ہے اوراگر گلوکار لائیو نہ گا سکے تواس کے گانے کا پوائنٹ ہی کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ مختلف زبانوں اردو انگلش، پنجابی، فرنچ، چائنیز اور کورین زبانوں میں گانا گا لیتی ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ ان کا سجاد علی، ساحرعلی بگا، علی ظفر اور عاطف اسلم

جیسے بڑے گلوکاروں کے ساتھ گانا بے حد اعزازکی بات ہے۔ سوشل میڈیا استعمال سے متعلق آئمہ بیگ نے کہا کہ پلیٹ فارم زیادہ استعمال نہیں کرتی، انہیں اس بات میں دلچسپی نہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے کس کے ساتھ سکینڈل بنا رہا ہے۔اپنے گہرے دوست شہباز شگری سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ دونوں بہت ہی اچھے دوست ہیں، شگری بہت ہی اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی ہماری مصروفیات کم ہوں گی تو یقینا شادی سے متعلق پلان کریں گے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…