پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ایسی قانون سازی کے حق میںنہیں جس سے صرف عمران خان کے دوستوں کو فائدہ پہنچے،رانا ثناء اللہ کی حیرت انگیز باتیں

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولہ سینیٹ الیکشن میں بری طرح ناکام اور بے نقاب ہوگا،حکمران خودمنشیات کے عادی ہیں لیکن سیاسی مخالفین پر منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کراتے ہیں،میں کہتا ہوں میرا بھی خون کا ٹیسٹ کیا جائے اور عمران خان بھی خون ٹیسٹ کرائیں سب

کچھ سامنے آ جائے گا ،آئینی ترامیم ایک سنجیدہ عمل ہے ،ہم ایسی قانون سازی کے حق میںنہیں ہیں جس سے صرف عمران خان کے دوستوں کو فائدہ پہنچے ،جس کا مقصد فیصل واڈا ، زلفی بخاری اور باہر سے آنے والی اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچانا مقصود ہو ۔ عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں خرید و فروخت کی جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں اس میں کون لوگ شامل ہیں ؟،پی ٹی آئی اس کے ذریعے جو مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے اس میں کامیاب نہیں ہو گی ، یہ خود ہی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور تحقیقات بھی کرا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم بھی کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں لیکن اس کا ایک جامع پیکج ہونا چاہیے ،عمران خان کے دوستوں کو کو فائدہ پہنچانے کے لئے اصلاحات قابل قبول نہیں،آئینی ترامیم ایک سنجیدہ عمل ہے ، اس پر پارلیمانی کمیٹیز بنتی ہے اس پر مہینوں ہفتوں بحث ہوتی ہے اورپیکج کی صورت میں لایا جاتاہے ۔ حکومت صرف اس لئے اقدام کر رہی ہے کہ فیصل واڈا ،زلفی بخاری اور ان کی باہر سے آنے والی اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچے ۔ حکومت انتخابی اصلاحات پر جامع پیکج لائے ہم بالکل اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوںنے وزیر آباد میں لیگی رہنمائوں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ ہمارے مقامی ایم این اے کے سکیورٹی

ایشوز ہیں اور انہیں اسی لئے سرکاری سکیورٹی بھی دی گئی ہے اور ان کے پرائیویٹ گارڈز بھی ہیں جب انہیں تھانے لے جایا گیا تو وہاں پر واضح ہو گیا کہ وہ کسی منفی سر گرمی میں ملوث نہیں جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ انہوںنے اپنے کیس کے حوالے سے کہا کہ جن افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں پتہ ہی نہیں وہ کس تفتیشی افسر نے کئے ہیں اور یہ ان کی حالت ہے ،سلیکٹڈ ٹولہ اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا انہی عدالتوں میں بھگتے گا اور یہ وقت زیادہ دور نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…