بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

میں کون ہوتی ہوں جو کسی کی مدد کر سکوں ، خدا کی ذات عطا کرتی ہے اور مستحق لوگوں تک پہنچانے کی توفیق دیتی ہے، رابی پیرزادہ کا لوگوں کو مفید مشورہ

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اپنی فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے غریب لوگوں کو مستقل روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہوں، ہمیں کسی کو خیرات دینے کی بجائے اسے روزگار کا ذریعہ بنا کر دینا چاہیے ، میں آرٹ کا جو بھی کام کر رہی ہوں اسے مستحق لوگوں کی مدد کیلئے خرچ

کرتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں کون ہوتی ہوں جو کسی کی مدد کر سکوں بلکہ خدا کی ذات مجھے عطا کرتی ہے اور توفیق دیتی ہے تو میں اس کے دئیے ہوئے کو آگے مستحق لوگوں تک پہنچا دیتی ہوں ۔ انہوں نے بتایاکہ مستحق لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے نئی ریڑھیاں بنوائی گئی ہیں جس پر انہیں روزگار کا سلسلہ شروع کرا کے دیا جائے گا ۔نامور اداکارہ وماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ حالیہ چند سالوں میں پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے جس کی وجہ نئے رجحانات کا متعارف کرایا جانا ہے ، اچھا اور معیاری لباس انسان کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے ، میں خود بھی ملبوسات کے ڈیزائن اور رنگوں کے چنائو میں بڑی محتاط ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں بہت جلد منفرد مقام حاصل کیا ہے اور بہت سے برانڈز کی بیرون ممالک پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری کی ترقی سے خواتین کے پاس زیادہ چوائس ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل خواتین کو اس کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ مائرہ خان نے کہا کہ میں موقع کی مناسبت سے لباس پہننے کی قائل ہوں ، ملبوسات کے ڈیزائن اور رنگوں کے چنائو کے حوالے سے بہت محتاط ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ ایسے ملبوسات زیب تن کروں جو میری شخصیت کو مزید خوبصورت بنا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…