کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی فلائی اوور پر ناکہ لگا کر اسنیپ چیکنگ کرنے والے رینجرز کے جوانو ں کو کار نے روند ڈالا رینجرز موبائل اور کار تباہ ہوگئی رینجرز کا جوان جاںبحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح شاہ فیصل کالونی فلائی اوور پر رینجرز کے جوان ناکہ لگا
کر اسیپ چیکنگ کرنے میں مصروف تھے اس دوران تیز رفتار کرولا کار بے قابو ہو کر رینجرز کے جوانو ں کو روندتی ہو ئی موبائل میں جاگھسی حادثے میںر ینجرز کے تین اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے شدید زخمی ہونے والا ایک رینجرز اہلکار دوران علاج شہید ہو گیا شہید رینجرز اہلکار کی شناخت حوالدار طفیل کے نام سے کر لی گئی زرائع کے مطابق کار میں چار نوجوان سوار تھے جو زخمی بھی ہوئے رینجرز کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی کار شعیب عرف شوبی ولد نواب ڈرئیو کررہا تھا ہے جو یوسف گوٹھ کے رہاشی ہیں پولیس نے اسکی تلاش میں گھر پر چھاپہ مارقانوں نافذ کرنے والو ں کو بتایا کہ پتہ نہیں ہمارا بیٹا کہاں گیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر میں ہفتہ کو منشیات کی روک تھام کے لئے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایڈیشنل آئی جی پی کراچی،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،جوائنٹ ڈی جی آئی بی شریک ہوئے ۔ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ،کمانڈر اے این ایف،کلکٹر کسٹمز،پولیس،رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں منشیات کی روک تھام اور اس لت سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے مختلف اقدامات پر غورہوا۔اداروں کے درمیان وسیع البنیاد تعاون اور عوامی سپورٹ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔