اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حکومت عالمی ایجنڈے کے تحت مدارس و مساجد کو سرکاری کنٹرول میں لے رہی ہے،تحریک تحفظ مساجدومدارس کا تہلکہ خیز دعویٰ ، دھرنے کی دھمکی بھی دے دی

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)تحریک تحفظ مساجدومدارس نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ایک عالمی ایجنڈے کے تحت مدارس و مساجد کو سرکاری کنٹرول میں لے رہی ہے ہم اسلامی شعائر کے خلاف ایسے کسی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،یکم مارچ کوکچہری چوک راولپنڈی میں مظاہرہ ہوگااگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پارلیمنٹ

ہائوس کے باہر دھرنا دیں گے حکومت کی جانب سے ایکٹ اور نئے وفاقوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے تک جڑواں شہروں کے علماکرام بھرپور مزاحمت کریں گے اس امر کا اعلان مختلف مکاتب فکرکے علماء کرام ومذہبی سیاسی جماعتوںکے قائدین نے ہفتہ کے روزجامعہ اسلامیہ صدرراولپنڈی میں علما ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تحریک کے سربراہ مولانا ظہور علوی کی صدارت میں منعقدہ کنونشن میںڈاکٹر قاری عتیق الرحمان ، وفاق المدارس العریبہ پاکستان پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید،جمعیت اہلسنت کے امیر مولانا اشرف علی ،تحریک تحفظ مساجد و مدارس کے سرپرست اعلی مولانا نذیر فاروقی، تنظیم المدارس اہلسنت کے سیکرٹری امتحانی بورڈ مولانا اسحاق ظفر،تنظیم المدارس کے صوبائی ناظم مولانا سید احسان الحق شاہ ،مولانا پیر اقبال نعیمی، جمعیت اہلحدیث پنجاب کے راہنما مولاناسید عتیق الرحمان شاہ جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے صدر حافظ مقصود احمد، مولانا احسن فاروقی، جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر صاحبزادہ ولی اللہ بخاری، جے یوآئی ضلع راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیا الرحمان امازئی، جے یوآئی اٹک کے امیر مفتی تاج الدین، اتحاد العماکے راہنما مولانا عبدالرحیم بابر، رابطہ المدارس کے مولانا خالد حسین خالد،خالد عمران، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا سیف اللہ سیفی،

مولانا اویس عزیز، مولانا عبدالغفار توحیدی،جے یوآئی اسلام آبادکے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی، قاری عبدالکریم، مفتی عبدالسلام، مولانا مفتی مجیب الرحمان،مولانا مفتی عبدالرحمان، مولانا سعیدالرحمان سرور، ڈاکٹرعبدالشکورحمادی ،مولاناعبدالقدوس محمدی،مولاناپیرعبدالشکورنقشبندی،سمیت جڑواں شہروں کے مدارس و

مساجد کے آئمہ کرام نے شرکت وخطاب کیا مقررین نے وقف املاک ایکٹ اور نئے وفاقوں کے قیام کو مستردکرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی سازشیں آمریت کے ادوار میں بھی ہوئی ہیں لیکن علماکرام نے متحد اور یکجا ہو کر تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا حکومت کی جانب سے ایکٹ اور نئے وفاقوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے تک

جڑواں شہروں کے علماکرام بھرپور مزاحمت کریں گے اس سلسلے میں یکم مارچ کو راولپنڈی کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر آئینی طریقے سے وقف املاک ایکٹ پاس

کیا اس غیر آئینی اقدم کے خلاف ہماری جدوجہد آئینی ہے ہم ا س ایکٹ ک خلاف مزاحمت کرینگے انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کے خلاف جب ہم نے تحریک شروع کی تو سپیکر قومی اسمبلی نے وعدہ کیا تھا کہ ہم اس قانون میں ترمیم کرینگے مگر دو ماہ بعد سپیکر بھی بے بس نظر آئے ہیں حکومت ایک عالمی ایجنڈے کے تحت مدارس و مساجد کو

سرکاری کنٹرول میں لے رہی ہے ہم اسلامی شعائر کے خلاف ایسے کسی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت دینی مدارس و مساجد اور علماکرام سے خائف ہے اس لئے سرکاری علماکی سرپرستی میں سرکاری بورڈ بنائے گئے ہیں ہم ایسے سرکاری اور جعلی بورڈ کو مستردر کرتے ہیں اور ان وفاقوں کو اپنے مدارس میں نہیں

گھسنے دیں گے علماکرام نے کہا کہ مدارس و مساجد آزاد تھے آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے کسی طالع آزما کو مدارس کی حریت و آزادی پر پابندی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے علمانے مدارس و مساجد کے خلاف سازشیوں کو پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی مقابلہ کرتے رہیں گے تحریک تحفظ مساجدومدارس کے رہنمائوں نے مشترکہ

اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ 5نمائندہ وفاق کے مقابلے میں جعلی وفاقوںکے قیام کو مستردکرتے ہیں ان وفاقوں کا حشر بھی پرویز مشرف کے دور میں بنائے گئے ماڈل مدارس جیسا ہوگا اس وقت تمام طبقات میں اضطراب اور اشتعال پایا جاتا ہے ہم اپنی تحریک کا دائرہ اگلے مرحلے میں ملک گیر سطح تک وسیع کریں گے اور تمام طبقات کو

تحریک تحفظ مساجد و مدارس میں شامل کرینگے اپنے موقف کی تائید کے لئے قومی سیاسی جماعتوں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گاانہوںنے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماکرام اور وفاق المدارس سمیت دینی تنظیموں کے راہنماں نے اس تحریک کے لئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا ہے آج کے اجلاس میں تمام مستند بورڈ کے قائدین نے

فیصلہ کیا ہے کہ تجفظ مساجد مدارس کی تحریک جاری رہے گی ہم وقف املاک ایکٹ واپس ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مدارس کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے باز رہے اور غیر آئینی ایکٹ کو واپس لے انہوںنے کہا کہ وزیر داخلہ کو جتنی تنخواہ ملتی ہے وہ اتنی ہی بات کرتے ہیں کوئی طاقت مساجدو مدارس پر پابندی نہیں لگا سکتی۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…