پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

صاف پانی ضمنی ریفرنس ،شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے صاف پانی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا، عدالت کے حکم پر دونوں ملزمان کی طلبی کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے

صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس کے سب انسپکٹر نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے باہر بھی شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں کر دیئے گئے۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کے اشتہاری ہونے کی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے پیش نہ ہونے کو دانستہ غیر حاضری تصور کیا جائے گا، عدم حاضری پر منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔ عدالت نے رپورٹ کو قانون کے مطابق اور تسلی بخش قرار دیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…