ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

طب نبویؐ کا طریقہ علاج فروغ پانے لگا سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں قومی مرکز برائے متبادل طب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں جدید طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ روایتی علاج کے طریقوں اور طب نبوی کے تحت حجامہ کی تربیت دینے کا عمل بھی جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

سعودی قومی ادارے کے مطابق سال 2020 کے دوران طبی عملے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت 944 افراد کو حجامہ کیپنگ کے طریقہ علاج کی تربیت دی گئی۔ حجامہ کی ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں 391 ڈاکٹر، 286 فزیو تھراپسٹ،181 نرسیں اور 86 دیگر طبی شعبوں سے تعلق رکھنے افراد کو ٹریننگ دی گئی۔متبادل طب مرکز نے بتایا کہ دوسرے طبی اداروں اور متعلقہ شعبوں کے ساتھ مل کر سیاحتی علاج مرکز کے اہداف اور منصوبوں کا حصہ ہے۔ مرکز اس طریقہ علاج کو معیار سطح پر لے جانے اور قابل اعتماد متبادل طب کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس طریقہ علاج سے جسم میں موجود فاسد خون کو نکالنے لیے سوئی اور کیپنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ متبادل طبی علاج کے طریقوں میں ایکیوپنکچر، آرتھوپیڈکس چیرو پریکٹک جس میں ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو آرام پہنچایا جاتا ہے، جسمانی تھراپی، جڑی بوٹیوں کے علاج اور کپنگ جیسے علاج کے طریقے شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ متبادل طب کے میدان میں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک سے سرمایہ کار سعودی عرب میں متبادل طب کے میدان میں سرمایہ کاری سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…