ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سماجی بہبود اور ترقی کے لیے کام کرنے والی ایک سماجی کارکن اور آرٹسٹ نے مکہ مکرمہ کے علاقے کی الجموم گورنری میں واقع مشہور تاریخی وادی فاطمہ کو ایک کارٹون ماڈل میں پیش کر کے اس کی ثقافت اور سیاحت کے اظہار کا
ایک نیا طریقہ اختیارکیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق آرٹسٹ ھنا الصبحی نے کہا کہ وادی فاطمہ سیاحت کی خصوصیات کے ساتھ میٹھے پانی اور زرخیزاراضی جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ اس میں واقع دیگر اہم مقامات میں ودای فاطمہ ڈیم، مجنہ بازار، مسجد روضہ، تاریخی مسجد الفتح۔ شاہ عبدالعزیز چیئرٹی مرکز، تاریخی فارم، تاریخی البرقا کنواں، قلعے، پہاڑی چوٹیاں، الجموم میوزیم اور دیگر کئی مقامات سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ھنا نے کہا کہ اس کے ذہن میں وادی فاطمہ کو ایک کارٹون ماڈل میں پیش کرنے کا خیال مکہ ثقافتی فورم میں شرکت کے موقعے پر پیدا ہوا۔ اس نے کہا کہ میں نے فاطمہ اینی شیٹیو کے ذریعے ڈیجیٹل کی دنیا میں ایک نیا نمونہ پیش کرنے کا فیصہ کیا تاکہ وادی فاطمہ کی سیاحتی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس میں موجود قدرتی وسائل کو سماجی اور اقتصادی ترقی کیلیے استعمال کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ھنا الصبحی کا کہنا تھا کہ وادی فاطمہ کو ایک کارٹن ماڈل میں پیش کرکے اس نے وادی طامہ کے تاریخی قصے، اس کی تاریخ، مقامی اقدار، اس کی ثقافتی اور ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرکیلوگوں میں اس حوالے سے احساس ذمہ داری پیدا کی کوشش کی ہے۔