شارجہ۔۔۔۔شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے ا غاز میںآ نجہانی ا سٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جب کہ تمام کھلاڑی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایک روزہ سوگ کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو فلپ ہیوز کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام کھلاڑی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔ پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 381 رنز سے اننگز کا ا غاز کیا تو اوپننگ بلے باز محمد حفیظ 178 اور کپتان مصباح الحق 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن ابتدا میں ہی قومی ٹیم کو ایک خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور مصباح اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے ٹم ساؤتھی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل کل ہونا تھا جسے ا سٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے بعد اظہار تعزیت کرتے ہوئے معطل کردیا تھا اور ا ج دونوں ٹیمیں کے درمیان دوسرے روز کا کھیل ا ج کھیلا جارہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحمہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف



















































