منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

لیگی کارکنوں کی 10 مرلہ جگہ نظر آ جاتی ہے لیکن جہانگیر ترین کی ہزاروں ایکڑ انہیں نظر نہیں آتی، رانا ثناء اللہ نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسکہ(این این آئی)صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل ٹولہ نے ملک کی سیاسی اخلاقیات کو تباہ کردیا ہے اس کے پاس اپنے مخالفین سے انتقام لینے کے سوا کوئی کام نہیں اڑھائی سالوں میں حکومت ایک پراجیکٹ مکمل نہیں کرسکی یہ حکومت نیب کے چیئرمین کو بلیک میل کرکے اپوزیشن

کیخلاف جھوٹے کیس دائر کئے جارہے ہیں اینٹی کرپشن کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی دس مرلہ جگہ بھی نظرآجاتی ہے اور جہانگیر ترین کی ہزاروں ایکڑ انہیں نظر نہیں آتی ان خیالات کااظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر محمدافضل منشاء سے دوران ملاقات کیا رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ حلقہ این اے 75ڈسکہ میں الیکشن آیاتو انہیں یاد آگیا کہ ارمغان سبحانی کے پاس آمدن سے زائد اثاثے ہیں انتظامیہ نااہل ٹولہ کے غلام نہ بنے ان کو تنخوا ہ سرکاری خزانہ سے ملتی ہے انتظامیہ ریاست کا غلام بنے حکومت کا غلام نہ بنے حلقہ این اے 75ڈسکہ میں پوری انتظامیہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا اب لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے سرکاری نوکریاں دینے کا جھانسہ دے رہے ہیں مرحوم ایم این اے سید افتخارالحسن شاہ میاں نوازشریف کے وفادار ساتھی تھے سیدہ نوشین افتخار کی کامیابی نااہل ٹولہ کیخلاف کامیابی ہے یہ ایک حلقہ نہیں بلکہ یہ بیانیہ کا الیکشن ہورہا ہے جو میاں محمدنوازشریف کا بیانیہ ہے ووٹ کو عزت دو لوگوں کے فیصلوں کو تسلیم کرو اس الیکشن کی بڑی اہمیت ہے عوام اس الیکشن میں بھرپورطریقے سے ظلم و زیادتی اور مہنگائی کیخلاف ووٹ کی پرچی سے اعلان کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…