پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخوااور بلوچستان اسمبلی سے امیدواران کو فائنل کرلیا،خیبرپختونخوا سے جنرل نشست کیلئے مولانا عطاء الرحمان اور طارق خٹک کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا جبکہ بلوچستان سے جنرل نشستوں پر مولانا عبدالغفور حیدری،
خلیل احمد بلیدی کو پارٹی ٹکٹ جاری۔ جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی پارٹی نے مشاورات کے بعد خیبر پختونخوااور بلوچستان اسمبلی سے امیدواران کا اعلان کیا ہے ،خیبرپختونخوا سے جنرل نشست کیلئے مولانا عطاء الرحمان اور طارق خٹک کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا جبکہ بلوچستان سے جنرل نشستوں پر مولانا عبدالغفور حیدری، خلیل احمد بلیدی کو پارٹی ٹکٹ جاری اسی طرح خیبر پختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر زبیرعلی، خواتین کی سیٹ پر نعیمہ کشور، اور اقلیتی نشست پر رنجیت سنگھ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ جبکہ بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر کامران مرتضی، خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر، اقلیتی نشست پر ہیمن داس کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔