پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

علی سدپارہ اورجان اسنوری کیلئے سرچ ریسکیوآپریشن آئس لینڈاورچلی نےسیٹلائٹ تصاویرجاری کردیں

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکردو (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) سیٹلائٹ تصاویر سے علی سدپارہ اورجان اسنوری کےآخری مقام کی نشاندہی ہوگئی ، جس کے بعد کے ٹو پر آج سب سے بڑا سرچ ریسکیوآپریشن کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی

تلاش کیلئے کے ٹو پر سب سے بڑا سرچ ریسکیوآپریشن آج ہورہاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئس لینڈاورچلی نےسیٹلائٹ تصاویرجاری کردیں۔ تصاویرمیں علی سدپارہ اورجان اسنوری کےآخری مقام کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسری جانب نجی کے ٹو سر کرنے کی مہم میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ والد کا خواب پورا کرنے کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ان کا کہناہے کہ بیس کیمپ میں آنے کے بعد وہ پانی گرم کرکے اپنے والد کاانتظارکرتے رہے لیکن صبح تک والد کے واپس نہ آنے پربے چینی بڑھ گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ سردی میں کلائمنگ بہت الگ ہے، کوہ پیمائی کے سلسلے کو جاری رکھوں گا کیونکہ یہ والد کا خواب تھا اور میں اسے پورا کرنا چاہتا ہوں تاکہ پاکستان کا نام روشن کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ والد نے 8 پہاڑ سر کیے تھے اورصرف6 رہتے تھے، میرے والد کو یہ کام بہت پسند تھا، امید ہے میں اس سلسلے کو جاری رکھوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…