پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سینٹ الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی آئندہ مدت کے لیے شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل کر لیا گیا ہے، ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر پلوشہ خان کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے جنرل نشست کے لیے جام مہتاب ڈاہر اور تاج حیدر کو بھی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد امیدواروں کو وزیراعلی ہاؤس سندھ طلب کر لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سینٹ الیکشن کیلئے اپنے کچھ امیدواروں کو سامنے لے آئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سےسیف اللہ نیازی ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گاجبکہ خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ سے فیصل واوڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جب کہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام سینیٹ کےلیے فائنل کیا گیا ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…