اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سرگودھا میں سوتیلے بہن بھائی کے درمیان محبت، نکاح کر لیا، بیٹے اور بیٹی کے خلاف والد نے مقدمہ درج کرا دیا

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

سرگودھا (مانیٹرنگ + این این آئی) سوتیلے بہن بھائی کو آپس میں محبت ہو گئی، دونوں نے شادی کر لی، دونوں کا والد ایک ہے۔ اس واقعہ پر بیٹے اور بیٹی کے خلاف باپ نے مقدمہ درج کروا دیا ہے، اس مقدمے میں نکاح خوا، گواہوں سمیت دس افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ صوبے خان جو کہ لوکڑی بھلوال کا رہائشی ہے نے مقدمے درج

کرواتے وقت بتایا کہ اس کا بیٹا سکندر خان اس کی پہلی بیوی خورشید بی بی سے پیدا ہوا جب کہ سترہ سالہ زہرہ عارف دوسری بیوی شہناز بیگم سے پیدا ہوئی، صوبے خان نے بتایا کہ دونوں نے آپس میں تعلقات استوار کرکے گزشتہ سال نکاح کر لیا، یہ نکاح یکم فروری 2020 کو ہوا جس کی رجسٹریشن یونین کونسل نمبر 3 مبارک پارک سرگوددھا میں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ مقدمہ صوبے خان نے نو فروری کو درج کرایا۔دوسری جانب سرگودھا میں پانچ سالہ بچے کی باپ کی بجائے ماں کے نام سے پکارے جانے کی استدعا پر فیملی کورٹ نے باپ کی حصول بچہ کے لئے درخواست خارج کر دی۔زرائع کے مطابق فیملی کورٹ کے جج شکیل احمد کو تنویر احمد کو مطلقہ بیوی سے بچہ دلا پانے کی درخواست دائر کی جس میں مطلقہ عمیرہ بی بی کے ساتھ گزشتہ روز عدالت میں پیش 5سالہ بچے فہد نے اپنی توتلی زبان میں کہانی بیان کی کہ میں نے چھوٹی سی عمر میں اپنی ماں کو روتے ہوئے دیکھا۔جس وقت میری انگلی پکڑ کر سکول جانے،بازار جا کر چیزیں لینے کے دن تھے ظالم باپ نے ماں کو طلاق دے کر میرے ساتھ گھر سے نکال دیا۔جہاں دادی اور پھوپھیاں والدہ پر زبان کے تیر چلاتے ہوئے زدوکوب کرتی اور نوکرانی کی طرح سارے گھر کا

کام کرواتیں تھیں۔اب اس ماں نے مجھے پال پوس کر آج ماں کا سہارا بننے کے قابل کیا مجھے باپ سے سخت نفرت ہے اس لئے مجھے باپ کی بجائے ماں کے نام کے ساتھ پکارا جائے۔عدالت میں بچے کی پکار پر سب آبدیدہ ہو گے اور فاضل جج نے حصول بچہ کی درخواست خارج کر کے بچے فہد کو ماں کی پرورش میں واپس کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…