ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا ذہنی معذور سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر تاریخ ساز فیصلہ

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سپریم کورٹ نے ذہنی معذور سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے دو قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے جبکہ ایک قیدی کی اپیل دوبارہ صدر مملکت کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس منظور احمد ملک کی

سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔فاضل بنچ نے اپنے فیصلے میں ذہنی معذور سزائے موت کے قیدی امداد علی اور کنیزاں بی بی کی موت کی سزاکو عمر قید میں تبدیل کرنے اوردونوں کو پنجاب کے ذہنی امراض کے ہسپتال میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل بنچ نے غلام عباس کی سزائے موت کے خلاف اپیل صدر مملکت کو دوبارہ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سے توقع ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رحم کی اپیل پر فیصلہ کریں گے۔امداد علی، کنیزاں بی بی اور غلام عباس کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔امداد علی کو سال 2002، کنیزاں بی بی کو 1991 اور غلام عباس کو سال 2004 میں سزاسنائی گئی تھی۔کمالیہ کی کنیزاں بی بی کو6 افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی ،وہاڑی کے امداد علی پر بوریوالہ میں حافظ عبداللہ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…