اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

’’ لندن عدالت سے مجھے انصاف ملا  امید ہے‘‘شہباز شریف نے احتساب عدالت سے بھی امید لگا لی

datetime 10  فروری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 17 فروری تک کے لئے ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر جیل حکام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سمیت انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا دوران سماعت شہباز شریف کے

وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کیس کے گواہ عامر ریاض پر جرح مکمل کی دوران سماعت ڈیلی میل سے متعلق برطانوی عدالت کے فیصلے پر شہباز شریف اور عدالت کے درمیان مکالمہ بھی ہوا ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن کی عدالت سے مجھے انصاف ملا ہے امید ہے احتساب عدالت سے بھی انصاف ملے گا۔احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی تو شہباز شریف روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میں جو بات کرنا چاہتا ہوں وہ میرے کیس سے متعلق ہے ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ یہ باتیں آپ جرح میں کریں گے تو مناسب ہے ویسے تو سب ہوا میں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف نیب کیس بنایا گیا جس میں منی لانڈرنگ،کک بیکس کے الزامات لگائے ہیں، اسی طرح کے الزامات برطانوی اخبار میں لگائے گئے، اس پر میں نے ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا، 5فروی کو لندن کی ہائیکورٹ میں اس کیس کی پہلی سماعت ہوئی، حکومت پاکستان کے بڑے آفیشل کے بیانات ڈیلی میل کے وکیل نے عدالت میں پڑھے، جسٹس نکلین میتھو نے واضح کہا کہ الزامات کے ثبوت دیں۔شہبازشریف نے بتایا کہ میرے خلاف 58والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا، یہ 58 والیم لندن کی ڈیلی میل کو پہنچائے گئے، لندن کی عدالت سے مجھے انصاف ملا ہے امید ہے آپ کی عدالت سے بھی انصاف ملے گا، ڈیلی میل والے کہتے ہیں میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ، اللہ سے ڈر کے کہتا ہوں کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو میں معافی مانگ کر گھر چلا جائوں گا۔جج جوادالحسن نے کہا کہ استفسار کیا کیا ابھی تک لندن ہائیکورٹ سے کوئی فیصلہ آیا ہے؟ اگر آپ کو لگتا ہے ڈیلی میل کے فیصلے پر آپ بری ہوسکتے ہیں تو آپ درخواست دیدیں، آپ اس عدالت کا فیصلہ ساتھ لگائیں ، نیب والے تو کہتے ہیں ان کے پاس شواہد ہیں۔عدالت نے کہا کہ کوئی ثبوت یا فیصلہ ہے تو عدالت میں پیش کریں ،میڈیا کی بات نہ کریں۔سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ غیر ملکی فیصلہ یہاں کس قانون کے تحت دیکھا جائے گا؟ اگرآپ کے پاس کوئی بھی ثبوت یا فیصلہ ہے تو وہ عدالت میں پیش کریں، میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، شہباز شریف کو اختیار نہیں کہ وہ عدالت کاروائی میں ایسے دخل اندازی کریں، عدالتی کارروائی میں ایسے مداخلت کرنا غیر قانونی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…