ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

علماء  کا 40 سال پرانا مطالبہ پورا ، حکومت نے 5 نئے وفاق المدارس قائم کردئیے

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) دینی مدارس کے نمائندہ بورڈز کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ کراچی کی جامعہ الرشید کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دینی مدارس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث وفاقی وزارت تعلیم نے پانچ مدارس بورڈز اورایک انسٹیٹیوٹ کی

منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئے مدارس بورڈز کے قیام کے بعد پاکستان میں دینی مدارس کے نمائندہ بورڈز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق اتحاد المدارس العربیہ، اتحاد المدارس الاسلامیہ، نظام المدارس پاکستان، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے نام سے دینی مدارس بورڈز کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ کراچی کی ایک معروف دینی درسگاہ جامعہ الرشید کو بھی باقاعدہ انسٹیٹیوٹ کادرجہ مل گیا ہے۔منہاج القرآن کے زیرانتظام دینی مدارس اور سکولز کا اب اپنا بورڈ ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام مدارس کا نمائندہ بورڈ ہوگا۔ملک بھر میں موجود دینی مدارس ان نئے بورڈز کیساتھ الحاق کرسکیں گے، جبکہ ان بورڈز کی اسناد کو روایتی تعلیمی بورڈز اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مساوی تسلیم کیاجائیگا۔ پاکستان میں دینی مدارس کے نمائندہ پانچ مدارس بورڈ پہلے سے موجود ہیں جن میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، وفاق المدارس العربیہ پاکستان، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان اور رابطہ المدارس الاسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔ ان پانچوں مدارس بورڈ نے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…