ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی پیشنگوئیاں حقیقت بن کر سامنے آ نا شروع ہو گئیں

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ  عمران خان کی سیاسی پیشنگوئیاں حقیقت بن کر سامنے آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹنگ سے سینٹ انتخابات اسی لئے ہیں سیاسی فضا اب گرم ہونے کی بجائے ٹھنڈی ہو رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے غبارے سے

ہوا نکل رہی ہے تحریک لبیک کی 16 فروری کو احتجاجی کال بارے انہوں نے کہا کہ معاملہ حل کر لیا جائے گا، ہم افہام و تفہیم سے آگے چلیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ سعودی حکام کیساتھ ابھی تک حج کا ایم او یو سائن نہیں ہوا لگتا ہے آئندہ حج بھی ریگولر انداز کا نہیں ہوگا کیونکہ سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے ہمیں انتظار کا کہا ہے۔وفاقی تعلیمی بورڈ میں مدارس دینیہ کی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ ہم حج کے حوالے سے عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ لگتا ہے اس مرتبہ بھی ریگولر حج نہ ہو سکے لیکن اس بار شاید تعداد حاجیوں کی پچھلی مرتبہ سے زیادہ ہوگی ہمیں سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں، جب تک تعداد ہمارے سامنے نہیں آتی اس وقت تک ایئر لائنز سے بات کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔ سعودی حکام سے ابھی تک حج کے حوالے سے ایم او یو سائن نہیں ہوا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں لیکن ہر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہیں۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…