اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

’’کرپشن کے خلاف جنگ میں عمران خان کا سپاہی ہوں‘‘ عبیداللہ مایار کیخلاف ہتک عزت دعویٰ دائرکرنے کا اعلان 

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر فدا محمد خان نے پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبید اللہ مایار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اراکین صوبائی اسمبلی کو پیسوں کا لین دین کرتے دکھایا گیا تھا جس میں عبیداللہ مایار بھی موجود تھے۔اس حوالے سے

جاری بیا ن میں عبیداللہ مایار نے سینیٹر فدا محمد خان پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔سینیٹر فدا محمد خان نے ان الزامات کی وجہ سے عبیداللہ مایار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ میں ایک سپاہی ہیں۔انہوں نے 2018کے سینیٹ انتخابات میں پیسے لینے والے اپنی پارٹی کے بیس اراکین کو پارٹی سے نکال دیا تھا اور عبیداللہ مایار انہی میں سے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے عمران خان اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عبیداللہ مایار کے لگائے گئے الزامات مضحکہ خیز،بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں جھوٹے الزامات لگانا آسان ہے ،اگر مایار کے پاس میرے خلاف کسی قسم کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں۔عبیداللہ مایار قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں کن ثبوتوں کی بنیاد پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…