اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی وطن واپسی ۔۔۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اعلان کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی، نوازشریف واپس آنا چاہیں تو پروٹیکٹو سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف واپس آنا چاہیں تو ہائی کمیشن ان کو واپسی کی چٹ جاری کردے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی پاسپورٹ کی مدت 16 فروری کو ختم ہونی ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری 40 فیصد اضافہ کررہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے ملازمین کے ساتھ صحیح طرح ڈیل کی ہے اور 95 فیصد کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں ،آخری وقت میں ہم نے میڈیا کو بھی بلایا تھا تاکہ نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک تا16 تک کے ملازمین کے حوالے سے بات چیت ہو رہی تھی جب نوٹیفکیشن کا وقت آیا تویہ لوگ کہنے لگے کہ گریڈ22 تک کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ17 سے 22کے درمیان بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی ملازمین کا 95 فیصد بنتا ہے، 3لاکھ73ہزار لوگوں کی تنخواہیں ہم اوسطاً 40 فیصدبڑھانے کو تیار ہیں، یہ لوگ مزید5فیصد کی تنخواہوں میں بھی اضافہ چاہتے ہیں جس سے اربوں روپے کا فرق پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ 3لاکھ70ہزار لوگوں کی تنخواہوں میں 60 فیصد کا فرق ہے، 40 فیصد تنخواہیں ہم فوری بڑھانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے آدھی تنخواہیں لے رہے ہیں اور یہ صوبوں کا مسئلہ ہے، ہم صوبوں میں احکامات جاری نہیں کر سکتے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…