لاہور(آن لائن )مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خدا کے لئے بے رحمانہ تشدد بند کرو،مظلوم سرکاری ملازمین کو آنسو گیس اور ظالمانہ شیلنگ اور لاٹھیوں کا نشانہ مت بناؤ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکاری ملازمین کے
احتجاج پر تشدد کے خلاف اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا وہ دشمن نہیں اپنا حق مانگنے والے غریب پاکستانی ہیں ۔ مرکزی رہنماء پی ڈی ایم شاہ اویس نورانی نے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر پولیس تشدد پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے۔ایک سو چھبیس دن دھرنا دینے والوں کے اعصاب شل ہو گئے ہیں۔اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر بدترین تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ظلم سے انسانیت شرما رہی ہے۔انہوں نے کہا ملازمین حق مانگ رہے ہیں بھیک نہیں مانگ رہے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد کا ہٹلر بن چکاہے ۔