منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری 40 فیصد اضافے کا اعلان

datetime 10  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری 40 فیصد اضافہ کررہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے ملازمین کے ساتھ صحیح طرح ڈیل کی ہے

اور 95 فیصد کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں ،آخری وقت میں ہم نے میڈیا کو بھی بلایا تھا تاکہ نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک تا16 تک کے ملازمین کے حوالے سے بات چیت ہو رہی تھی جب نوٹیفکیشن کا وقت آیا تویہ لوگ کہنے لگے کہ گریڈ22 تک کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ17 سے 22کے درمیان بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی ملازمین کا 95 فیصد بنتا ہے، 3لاکھ73ہزار لوگوں کی تنخواہیں ہم اوسطاً 40 فیصدبڑھانے کو تیار ہیں، یہ لوگ مزید5فیصد کی تنخواہوں میں بھی اضافہ چاہتے ہیں جس سے اربوں روپے کا فرق پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ 3لاکھ70ہزار لوگوں کی تنخواہوں میں 60 فیصد کا فرق ہے، 40 فیصد تنخواہیں ہم فوری بڑھانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے آدھی تنخواہیں لے رہے ہیں اور یہ صوبوں کا مسئلہ ہے، ہم صوبوں میں احکامات جاری نہیں کر سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…