جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

نادیہ خان پہلی ملاقات میں مجھ پر مرمٹیں تھیں  کیونکہ ۔۔۔شوہر فیصل ممتاز کا اہم انکشاف

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے شوہر فیصل ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نے شادی کے لیے دو شرطیں رکھی تھیںاور بڑی مشکل سے انہوں نے مل کر ان شرطوں کو پورا کیا۔فیصل ممتاز اور نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ اگلے ہی دن شادی کی تصاویر کو شیئر کیا تھا اور بعد ازاں 10 جنوری کو انہوں نے ولیمے کی تقریب کی

تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔اور اب انہوں نے شوہر فیصل ممتاز کے ساتھ یوٹیوب ویڈیو میں اپنی محبت اور شادی سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے محض 4 ماہ میں محبت اور شادی کی۔تقریباً 30 منٹ درانیے کی ویڈیو میں دونوں نے بتایا کہ ان دونوں کی زندگی میں پہلی ملاقات 4 ماہ قبل ہوئی تھی۔پہلی ملاقات کے حوالے سے نادیہ خان کے شوہر نے بتایاکہ جب وہ پنجاب سے کراچی آ رہے تھے تو انہیں اپنی ایک خاتون دوست نے جو کہ نادیہ خان کی بھی دوست تھی، انہوں نے انہیں ایک پارسل دیا اور کہا کہ یہ نادیہ خان کو دینا ہے۔فیصل ممتاز کے مطابق جب وہ مذکورہ پارسل لے کر نادیہ خان کے گھر پہنچے تو انہوں نے سوچا تھا کہ وہ پارسل دے کر 10 منٹ میں یہاں سے نکل جائیں گے مگر وہ 10 منٹ تین گھنٹے میں بدل گئے اور ان دونوں کو پہلی ملاقات کے دوران ہی محبت ہوگئی۔فیصل ممتاز نے بتایا کہ اگرچہ پہلی ملاقات میں ہی انہیں نادیہ سے محبت ہوگئی تھی مگر بعد ازاں ہونے والی باضابطہ پہلی ملاقات میں نادیہ خان بھی ان پر مر مٹیں۔نادیہ خان کے مطابق جب انہیں پتہ چلا کہ فیصل ممتاز ایئرفورس میں کمانڈر رہ چکے ہیں تو وہ ان پر مر مٹیں، کیوں کہ وہ بچپن سے ہی فوجیوں کو بڑا پسند کرتی ہیں۔دونوں نے بتایا کہ چونکہ ان دونوں آبائی شہر بھی ایک تھا اور دونوں کے ماضی میں بھی یکسانیت تھی تو ان دونوں میں ہر گزرتے دن محبت بڑھتی گئی۔نادیہ خان نے بتایا کہ فیصل ممتاز کے والد پاکستان ٹیلی وژن میں کرنٹ افیئرز کے شعبے میں خدمات دے چکے تھے جبکہ اداکارہ کے والد سابق فوجی ہیں اور اسی وجہ سے ہی دونوں میں مزید قربت بڑھی۔فیصل ممتاز نے بتایا کہ اگرچہ انہیں نادیہ سے محبت تو ہوگئی تھی مگر اس کا اظہار کرنے میں انہیں مشکل پیش آ رہی تھی لیکن ایک دن انہوں نے ہمت کرکے کوئی بہانا بنا کر نادیہ خان کو فون کیا اور اس رات دونوں نے 9 گھنٹے تک فون پر بات کی۔فیصل ممتاز کے مطابق انہوں نے نادیہ خان کو شادی کی پیشکش بھی فون پر کی تھی اور نادیہ خان ایک دم مان گئیں مگر انہوں نے شادی کے لیے دو شرائط رکھیں۔نادیہ خان نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے لیے بچوں اور بڑوں کی رضامندی کے شرط رکھی، کیونکہ دونوں کے بچے بھی تھے اور دونوں کے والدین بھی تھے اور وہ ان کی رضامندی کے بغیر آگے بڑھنا نہیں چاہتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…