اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

’’سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ان کی مرضی سے نہیں دے سکتے ‘‘ یہ کام ہوا تو ملازمین نقصان میں رہیں گے، وزیر داخلہ کا اعلان

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج میں سیاسی پارٹیاں آئیں تو ملازمین نقصان میں رہیں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر سرکاری ملازمین کو احتجاج کا حق ہے لیکن سرکاری ملازمین سیاست میں ملوث ہوئے تو خود کو نقصان پہنچائیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم قانون کی زد میں آتا ہے۔ 16 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بات ہوئی تھی اب ملازمین ضد سے ہٹ کر معاملات پر توجہ دیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے لیے تو ہم نے میڈیا کو بھی بتایا تھا۔ حکومت 25 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کے لیے تیار ہے اور منگل کو کابینہ سے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری لیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پمز ملازمین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسوں کے لیے جتنا پریکٹس کررہی ہے اتنا ہی خراب ہو رہی ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ملازمین کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھایا گیا ہے اور تنخواہوں سے متعلق وزارت خزانہ سے بات ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ نے تنخواہیں بڑھانے سے متعلق اپنے حدود کا بتایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین سے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن ان کی مرضی کے مطابق تنخواہ نہیں دی جا سکتی اور ملازمین کی مرضی کی تنخواہوں کے حوالے سے ان کو انتظار کرنا ہو گا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…