ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ڈیڑھ ارب ڈالر کے جوئے نے بٹ کوائن کو آسمان پر پہنچا دیا‘‘

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہو گیا ، گزشتہ روز ایک بٹ کوائن کی قیمت 74لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ بٹ کوائن کی اس غیرمعمولی اڑان کا سبب خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا بنی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوری میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن خریدی ہے۔ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ کاغذ کی کرنسی کے استعمال میں کمی کی کوشش کررہی ہے اورمستقبل میں وہ بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر قبول کرسکتی ہے۔ٹیسلا کے اس اعلان کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت میں17فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث اس کی قیمت 44 ہزار 220 ڈالر تک پہنچ گئی یعنی ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں 68 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہی ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلن مسک نے اپنی ٹوئٹر پروفائل میں بٹ کوائن کے ہیش ٹیگ کا اضافہ کیا تھا تو تب بھی ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔چند روز قبل ایک انٹرویو میں ایلن مسک نے امید ظاہر کی تھی کہ دنیا بھر میں جلد ہی بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر تسلیم کرلیا جائے گا اور سرمایہ کار تجارتی معاملات کے لیے کرپٹوکرنسی کو قبول کرلیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ٹیسلا کی جانب سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…