ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت 2اہم پراجیکٹ پر کام ہی شروع نہ ہوسکا،دعوئوں کی قلعی کھل کر سامنے آگئی

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت وفاقی دارالحکومت کیلئے پونے دو ارب روپے مالیت کے دو اہم منصوبوں بیوٹی فیکیشن آف اسلام آباد اور پلوشن لوڈ اسیسمنٹ نیٹ ورکنگ پر کام ہی شروع نہیں ہو سکا ،دونوں منصوبوں کی تکمیل کی مدت تین سال ہے۔

شہرکی خوبصورتی میں اضافہ اورایئرکوالٹی بہتربنانے کیلئے پونے دو ارب کے منصوبوں پر کام شروع نہ ہو سکا،روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی شائع خبرکے مطابق اسلام آباد کی بیوٹی فیکیشن کا سوا ارب روپے مالیت کا منصوے پر کام ایم سی آئی نے کرنا ہے جس کے تحت آٹھ اہم شاہراہوں پر لینڈ سکیپنگ کو بہتر بنانے سمیت درخت بھی لگائے جائینگے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے گا، منصوبے کا پی سی ون بھجوایا گیا تھا جس پر اعتراضات آ گئے تھے اب دوبارہ پی سی ون منظوری کیلئے بھجوایا جا چکا ہے جبکہ پلوشن لوڈ اسیسمنٹ نیٹ ورکنگ منصوبہ پانچ سو ملین روپے کا ہے جس کو پاک ای پی اے نے مکمل کرنا ہے ، منصوبہ کے تحت وفاقی دارالحکومت کی ایئرکوالٹی کی مانیٹرنگ کیلئے آلات نصب کئے جانے ہیں ، پرانے آلات کی تبدیلی وغیرہ بھی شامل ہے ، منصوبے کا ایک مقصد واٹر کوالٹی کی بھی مانیٹرنگ شامل ہے ، منصوبے کا پی سی ون چار ماہ قبل منظور ہوا تھا مگر تاحال اس منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا ہے ، ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے فرزانہ الطاف شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسکا پی سی ون ریوائز کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے ، کوشش ہے کہ منصوبے پر جلد سے جلد کام شروع ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…