اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ای یو ڈس انفولیب کی جانب سے بھارت کی جعلی میڈیا مہم بے نقاب ہونے کے بعد بھارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو اپنے اثرورسوخ کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈنے کیلئے استعمال کرنا
شروع کردیا ہے،بھارت نے کہا ہے کہ 1178 اکائونٹس بند کئے جائیں ،یہ خالصتان یا پھر پاکستانی حمایت یافتہ ہیں،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کو وزارت داخلہ، انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کی طر ف سے موصول ہونے والے مشوروں کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملکی وزارت نے ٹوئٹر کو یہ نیا نوٹس گزشتہ ہفتے جاری کیا،اس نوٹس میں ٹوئٹر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان 1178 اکائونٹس کو بلاک کر دے، جو مبینہ طور پر خالصتان کے حامیوں کے ہیں یا جو بیرونی ملکوں سے پاکستان کی حمایت سے چلائے جا رہے ہیں اور جن کا کسانوں کی احتجاجی تحریک کو ہوا دینے کیلئے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارت نے ٹوئٹر کو تقریباً1200اکائونٹس بند کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت پورے بھارت میں کسانوں کی تحریک زور و شور سے جاری ہے ، بھارتی یوم جمہوریہ پر نئی دہلی کے لال قلعہ پر سکھوں کی جانب سے مذہبی پرچم لہرائے جانے کے بعد بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔