لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا اور متعلقہ ادارے نے لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا ہے جس کی وجہ لاہور میں چلنے والی ٹریفک کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں اضافہ بتائی گئی ہے
جو بڑھ کر 319 ہوچکی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر میں فضائی آلودگی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ ماحولیات کا سسٹم بھی کسی حد تک ناکارہ ہوچکا ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر کا موسم خشک اور گرد آلود رہنے کی پیشگوئی کی تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ فروری کے اختتام پر بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا جو لاہور سمیت صوبے بھر میں بارش کا باعث بنے گا جس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی واقعہ ہوگی بلکہ ٹھنڈک میں بھی اضافہ ہوگا