اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہیکہ آج فرق سامنے ہے ایک طرف عمران خان نے سینٹ میں ووٹ بیچنے والے 20 ممبران کو پارٹی سے نکا لا او ویڈ یو آنے کے بعد وزیر قانون کے پی سے بھی استعفیٰ لے لیا،دوسری طرف ن لیگ کے
رانا مشہود کی وڈیو آنے کے بعد ن نے ان کو اور بھی زیادہ عزت سے نوازا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اپنے ٹوئٹس میں شہباز گل نے کہا، یہ ہے فرق عمران خان اور ان چوروں میں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو احکامات دئیے۔ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا آج کی وڈیو نے ثابت کر دیاکہ وزیراعظم عمران خان کا موقف درست تھا-کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لانے کے بعد عمران خان اب سینیٹ میں صاف شفاف الیکشن کا رواج لانا چاہتے ہیں۔ وڈیو میں اگر کوئی تحریک انصاف کا ممبر ہو یا کسی اور پارٹی کا سلوک ایک جیسا ہو گا۔کپتان کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑے گا ۔