بہاولنگر(این این آئی ) 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منانے اور روکنے والے گروپوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ویلنٹائن ڈے منانے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ محبت کا اظہار ہے جبکہ روکنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ بے حیائی ہے اس اس کی اجازت نہیں دیتا لوگوں نے ویلنٹائن ڈے کی نسبت سے سرخ رنگ کے دل والے چاکلیٹ اور دیگر اشیاء خریدنا شروع کردی ہیں جبکہ پھول فروشوں نے بھی
اس دن کی مناسبت سے خوبصورت پھولوں کے گلدستے تیار کرلئے ہیں اسی طرح بیکری پر بھی مختلف اشیاء اور بازاروں میں سرخ رنگ کے مختلف ایٹمز فروخت کیلئے آگئے ہیں دوسری طرف مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلمان نوجوان نسل کو اس بے ہودہ عمل سے باز رہنا چاہیئے یہ اللہ کی ناراضگی کا موجب ہے اسلام میں اس قسم کا کوئی تصور نہیں ہے کہ کوئی غیر محرم ایکدوسرے سے ملے