منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

شاہد خاقان عباسی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل آگیا‎

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، تو 2018 کے الیکشن میں جو ہوا اس کا ذمے دار کون ہے؟۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال سب کے

سامنے ہے اور کل ہائیکورٹ کا واقعہ پیش آیا، آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئے اور وہ بھی غیر محفوظ ہیں، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں اور جو فیصلے ہیں انہیں پوری دنیا جانتی ہے، جب ملک میں آئین و قانون اورعدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہوگی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج عدالتیں بھی غیر محفوظ ہیں، ملک میں آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہو گی، ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت وکلا سے اشتعال انگیزی کرے گی تو آگے سے بھی اشتعال انگیزی ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کا دفتر یا کوئی جگہ گرانے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے، پہلے بتایا جاتا ہے، آگاہ کیا جاتا ہے، بغیر نوٹس کے گرائیں گے تو کل والا واقعہ دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور گزشتہ روز ہائیکورٹ کا واقعہ پیش آیا، آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئے ، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں اور جو فیصلے ہیں انہیں پوری دنیا جانتی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…