اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی امیگریشن کاانوکھاکارنامہ ،سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی بغیرامیگریشن ملک سے فرار

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان امیگریشن کاانوکھاکارنامہ جودنیا کے کسی بھی ائرپورٹ پرممکن نہیں ۔امیگریشن حکام نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کوبغیرامیگریشن اروائیل لاﺅنج سے نکال دیاجبکہ دنیا بھرکے ائرپورٹ سے جانے والے افراد کوامیگریشن حکام ڈیپارچرلاﺅنج سے باہرجانے کی اجازت دیتے ہیں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو کا امیگریشن کے بغیر ملک سے باہر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مطابق ثاقب سومرو 22جون2015کو نجی ائیر لائن کی پرواز سے جرمنی چلے گئے۔ذرائع کے مطابق ثاقب سومرو ائیر پورٹ انٹری پاس کے ذریعے لاؤنج میں پہنچےاور ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر گئے بغیر ہی جہاز پر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب سومرو نے جہاز پر پہنچنے کے لیئے مسافروں کی آمد کا راستہ اختیار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب سومرو نے ممکنہ طور پر ای سی ایل یا چیک لسٹ میں نام کے خدشے کے پیش نظر ایسا کیا ۔ثاقب سومرو ماضی میں ائیر پورٹ پر تعیناتی کی وجہ سے سسٹم کو جانتے تھے۔ایف آئی اے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمگریشن عاصم قائمخانی سے متعدد بار موبائل فون پر رابطے کی کوشش کی لیکن انھوں نے فون ریسیو نہیں کیا اور بعد ازاں فون بند کردیا



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…