بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل پاک فوج کے حوالے کیا جائے، پی ٹی آئی کی طرف سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

datetime 8  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پی ٹی آئی نے سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سندھ میں کورونا ویکسین بااثر شخصیات کو لگائے جانے کے معاملے کے بعد ویکسین عمل پاک فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے کسی بھی عمل میں شفافیت کی امید رکھنا بیوقوفی ہوگی۔ بلاول ہاس کی تلاشی لی جائے، ٹین پرسنٹ ویکسین کا حصہ وہاں بھی موجود ہوگا۔ سندھ حکومت راشن، فنڈز کے بعد کورونا ویکسین میں بھی ڈنڈی ماررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کہ تحقیقات ہونی چاہیے کس کے کہنے پر ویکسین بااثر شخصیات کو لگائی گئی۔ وزیر صحت اس وقت ماہرانی بن چکی ہیں۔ جو نادر شاہی فرمان جاری کردیتی ہیں۔ قومی معاملے پر غفلت میں ڈاکٹرز کی بجا سندھ حکومت کو گھر بھیجنا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شریف خاندان کے ترجمان عوام کے بعد فرنٹ لائین ورکرز کا حق بھی کھا رہے ہیں۔ ویکسین کی شفاف ترسیل کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…