کراچی (این این آئی) سی اے اے کے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل کے بعد پائلٹس کو جعلی طریقے سے فلائنگ الانس دیئے جانے کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔آڈٹ اور سی اے اے شعبہ فلائٹ انسپیکشن یونٹ کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں معطل ہونے والے سی اے اے فلائٹ انسکپٹر پائلٹ
مسیم رضا کو جعلی طریقے سے لاکھوں روپے فلائنگ الانس جاری کیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ کو تین سال میں 54 لاکھ روپے سے زائد کا غیر قانونی طور فلائنگ الانس دیا گیا۔ پائلٹ 2017 سے فلائنگ نہیں کر رہے۔ستمبر 2019 کی تنخواہ میں جعلی طریقے سے 2 لاکھ 67 ہزار روپے اور نومبر 2019 کی تنخواہ میں ایک لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد کا فلائنگ الانس پائلٹ کو دیا گیا۔پائلٹ مسیم رضا 2011 میں پائلٹ کے طور فلائنگ انسپکشن شعبے میں بھرتی ہوئے، 2017 میں انہیں ان فٹ قرار دیکر فلائنگ سے ہٹایا گیا، پائلٹ اکثر ڈیوٹی سے اکثر غیر حاضر ہوتے ہیں۔سی اے اے فلائٹ انسپکشن شعبے کے چیف پائلٹ و ایڈیشنل ڈائریکٹر کی رپورٹ میں بھی پائلٹ کے ڈیوٹی سے غائب رہنے اور خراب کارکردگی کا انکشاف ہوا ہے۔