منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

درخواستیں دے دے کر تھک گیا، ایم فل پاس نوجوان چوکیداری کرنے پر مجبور

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)ایم فل کرنے والانوجوان بیروزگاری سے تنگ آ کر چوکیدار بن گیا۔ اکنامکس میں ایم ایس سی اورایم فل کرنے کے بعد ملتان کے نوجوان کو نوکری نہ مل سکی تو اس نے مجبوری میں چوکیداری شروع کردی۔ 28 سالہ احسان نے جامعہ بہااؤلدین زکریا سے اکنامکس میں ماسٹرز اور پھر ایم فل کیا۔احسان کا کہنا ہے کہ

ایسی کوئی جگہ نہیں تھی جہاں اس نے ملازمت کے لیے درخواست نہ دی ہو۔ دوسری جانب پنشن کے بغیر سرکاری نوکری کا نیا نظام متعارف کرانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے آئندہ سال سے صوبائی اور وفاقی محکموں کے ملازمین کیلئے پنشن کے موجودہ نظام کی جگہ نیا نظام متعارف کرایا جائے گا خیبر پختونخوا کی جامعات میں یہ پالیسی پہلے سے ہی نا فذ العمل کر دی گئی ہے جبکہ مرحلہ وار طور پر صوبے کے مختلف اداروں میں بھی یہ پالیسی مرتب کرنے پر غور کیا جارہاہے ذرائع کے مطابق پنشن کی نئی کنٹربیوٹری فنڈ سکیم کا اطلاق نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین پر ہوگا اس سے موجودہ سرکاری ملازمین متاثر نہیں ہونگے، نئے نظام پر پے اینڈ پنشن کمیشن کام کررہا ہے، ذرائع کے مطابق موجودہ سرکاری ملازمین کیلئے پے اینڈ پنشن کا موجودہ نظام جاری رہے گا اور موجودہ سرکاری ملازمین متاثر نہیں ہونگے تاہم نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن فنڈز تشکیل دیا جائے گا یہ فنڈ کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ کہلائے گا، اس فنڈ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے بھی رقم شامل کی جائے گی، کنٹریبویٹری پنشن فنڈ میں حکومت کی جانب سے بھی سیڈ منی رکھی جائے گی جبکہ سرکاری ملازمین کی جانب سے دو طرح کی پنشن کیلئے کنٹربیوشن میکنزم ہونگے، ایک کنٹربیوشن براہ راست پنشن فنڈ میں

جائے گی جبکہ دوسری کنٹری بیوشن سرکاری ملازمین کے اپنے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی جو ریٹائرمنٹ کے وقت اس کو پنشن کی مد میں جاری کر دی جائیگی، ذرائع کے مطابق پنشن فنڈ کی رقم سے سرمایہ کاری بھی کی جائے گی تاکہ اس میں اضافہ ہو اور پنشن کا براہ راست بوجھ قومی خزانے پر ختم کیا جائے، ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن کا بل 470ارب روپے ہے اور تنخواہوں سمیت 1100ارب روپے کا قومی خزانے پر بوجھ ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…