اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ میدان جنگ بن گیا ، مریض اور ان اہلخانے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی معمولی سے بات کی وجہ سے
مریض آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے پر جوتے بھی برسائے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں مریض اور ان کے لواحقین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں ، گھونسوں اور جوتوں کی بارش کر دی ۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لواحقین میں اور مریضوں میں بچ بچائو کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کر دیا ، صارفین کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے اتنے حساس ایریا میں مریضوں کی آپس میں لڑائی افسوسناک ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ اس معاملے میں بے حد لاپروا نظر آئی ہے ۔