ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تین سینئرارکان کو شوکاز نوٹس جاری

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے پر تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری

کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کے نوید قمر، (ن) لیگ کے حامد حمید اور پی ٹی آئی کے عطا اللّٰہ خان کو جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں ارکان سے ان کے کنڈکٹ کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی۔شوکاز نوٹس کے مطابق ارکان کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں ان کیخلاف ضابطے کی سخت کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق نوید قمر کو شوکاز نوٹس مائیک ڈپٹی سپیکر پر اچھالنے کی ویڈیو سامنے آنے پر جاری کیا گیا۔ایم این اے حامد حمید کو جوتا ہاتھ میں اٹھانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جبکہ ایم این اے عطا اللّٰہ خان کو گالیاں دینے کی ویڈیو سامنے آنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…